واشنگٹن میں ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا مجسمہ نصب

واشنگٹن میں ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا مجسمہ نصب

 نصب شدہ مجسمے کا نام ’King of the World‘ رکھا گیا ہے اور یہ فلم ٹائی ٹینک کے اس منظر کی عکاسی کرتا ہے جہاں مرکزی کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ مجسمے میں ٹرمپ ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھائے گئے ہیں، اور اطراف میں بینرز اور تختیاں لگائی گئی ہیں جن میں دونوں شخصیات کی تصاویر اور طنزیہ پیغامات شامل ہیں۔

فنکارانہ گروپ ’The Secret Handshake‘ نے یہ انسٹالیشن تیار کی ہے، جو ماضی میں ٹرمپ اور ایپسٹین کے تعلق کی تنقید پر مبنی دیگر مجسمے بھی لگا چکا ہے، انسٹالیشن میں طنزیہ انداز میں دونوں شخصیات کے تعلق کو فلم کے کرداروں جیک اور روز سے تشبیہ دی گئی ہے۔

یہ مجسمہ واشنگٹن کے نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، اور اس نے سیاسی، سماجی اور فنکارانہ حلقوں میں شدید بحث پیدا کر دی ہے۔ بعض لوگوں نے اسے اظہار رائے کی آزادی کا مظہر قرار دیا ہے، جب کہ کچھ نے اسے نامناسب اور متنازعہ تنقید کہا ہے۔