خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام Erasmus Plus میں مسلسل 5 ویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے 98 طلباء نے اسکالرشپس حاصل کیں، اس سال یورپین یونین نے اپنے سٹار پروگرام کے تحت1 ہزار 872 سکالر شپس کا اعلان کیا تھا۔
80 سکالرشپس کے ساتھ بنگلہ دیش کا دوسرا اور 75 اسکالرشپس کے ساتھ بھارت کا تیسرا نمبر رہا۔