ناروے کے میگنس کارلسن نے شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ روسی کھلاڑی سرگے کرجاکن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نیویارک: (دنیا نیوز) شطرنج عالمی چیمپئن شپ کی بساط نیویارک میں بچھائی گئی۔ ناروے کے میگنس کارلسن اور روسی کھلاڑی سرگے کرجاکن مدمقابل
ہوئے۔ جیت کے لئے دونوں کھلاڑیوں نے زبردست چالیں چلیں۔ بارہ بازیوں کے عالمی مقابلے میں دفاعی چیمپئن کارلسن بازی لے گئے۔ کرجاکن کو تین، ایک سے شکست ہوئی جبکہ 8 بازیاں برابری پر ختم ہوئیں۔ شائقین نے میگنس کارلسن کوکامیابی پر ہیپی برتھ ڈے بھی وش کیا۔ گرینڈ ماسٹر کارلسن نے تاریخی فتح کو سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔