انتیس سالہ سپر سٹار کھلاڑی نے بیس اپریل کو روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے ایک روز بعد اپیل کی تھی۔ دو ہزار سات سے دو ہزار نو کے مالی سال میں ٹیکس فراڈ پر لیونل میسی اور ان کے والد جولائی 2016ء کو مجرم ثابت ہوئے۔
میڈرڈ: (دنیا نیوز) فٹبال کے بڑے بڑے میدان مارنے والے لیونل میسی ٹیکس فراڈ کیس کے ایوان میں شکست سے دوچار ہو گئے۔ اکیس ماہ قید کی سزا کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی گئی۔ سپین کی سپریم کورٹ نے بارسلونا اور دنیا کے مانے ہوئے کھلاڑی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ انتیس سالہ سپر سٹار کھلاڑی نے بیس اپریل کو روایتی حریف ریال میڈرڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے ایک روز بعد اپیل کی تھی۔ دو ہزار سات سے دو ہزار نو کے مالی سال میں ٹیکس فراڈ پر لیونل میسی اور ان کے والد جولائی 2016ء میں مجرم ثابت ہوئے۔ لیونل میسی اور ان کے والد کو 21 ماہ قید اور 1.75 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا ہوئی تھی۔