فرانس سائیکل ریس ، ڈچ جوڑی دوسری سٹیج پر کامیاب

Published On 06 Mar 2018 12:44 PM 

تیزرفتاری کے باعث ایک سائیکلسٹ زخمی ہوکر مقابلے سے باہر، دو سو دس کلومیٹرز کا مشکل رائونڈ آج سے شروع ہوگا

فرانس (دنیا نیوز ) فرانس میں جاری سائیکل ریس کے ٹیم ایونٹ میں ڈچ جوڑی نے دوسری سٹیج میں میدان مار لیا۔ خوبصورت مناظر سے بھرے سائیکلنگ ٹریک پر رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔

ٹیم ایونٹ میں تمام سائیکلسٹ نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ تیز رفتاری اور جیت کے جذبے نے ایک آؤٹ آف کنٹرول رائیڈر کو آؤٹ کر دیا۔ نیدرلینڈز کے گرونی ویگن کی جوڑی نے زبردست کارکردگی سے سٹیج کا معرکہ سر کر لیا۔ دس سیکنڈ کے معمولی فرق کے ساتھ میزبان فرنچ ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ دو سو دس کلومیٹر کا پہاڑی سلسلے کا مشکل راؤنڈ آج شروع ہو گا۔