ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو نے ایک، صفر سے شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
میکسیکو کی جیت کا سہرا کھلاڑی لوزانو کے سر جاتا ہے جنہوں نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ یاد رہے کہ جرمن ٹیم ورلڈ کپ 1990ء سے کبھی پہلا میچ نہیں ہاری، اس شکست نے 28 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔
ایک دوسرے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک، صفر سے شکست دی۔ جوشیلے اور بھڑکیلے کھیل فٹبال کے میگا ایونٹ میں سربیا اور کوسٹاریکا کا میچ پڑا لیکن سر توڑ کوششوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ سربین کپتان الیگزینڈر کلو روو نے 56 ویں منٹ میں 25 گز سے فری کِک پر خوبصورت گول کر کے برتری دلائی، ایک صفر کے اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا، سربیا نے شاندار جیت کا خوب جشن منایا۔