برلن (دنیا نیوز ) جرمنی میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، اپریل میں درجہ حرارت اٹھائیس سینٹی گریڈ ہوگیا، لوگوں نے سرفنگ، آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات سے گرمی کا توڑ کرنا شروع کر دیا۔
جرمن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ دس برس میں رواں اپریل سب سے گرم ہے، بارش کا دور دور تک پتہ نہیں اور درجہ حرارت پچیس سے تیس درجے سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ گرمی کی لہر ویک اینڈ تک جاری رہے گی، ایک جانب لوگ گرمی کی شکایت کرتے رہے تو دوسری جانب سن باتھ کرنے والوں نے پارکوں کو رخ کر لیا۔