برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران ختم، انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انگیلا مرکل کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
جرمنی پر چھائے سیاسی عدم استحکام کے بادل چھٹ گئے، انگیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہیں ہموار ہو گئی ہے۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انگیلا مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اتحادی حکومت میں شمولیت کے لیے پارٹی ریفرنڈم کرایا تھا جس میں پارٹی ممبران نے اتحادکے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یاد رہے کہ جرمنی گزشتہ چھ ماہ سے مرکزی حکومت کے بغیر چل رہا تھا جس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران سمجھا جا رہا تھا۔