ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) برازیل کے دفاعی کھلاڑی نسلی امتیاز کا نشانہ، برازیلین فٹبال فیڈریشن نے شدید مذمت کی ہے۔
برازیلین کھلاڑی فرنانڈینہو کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیوں اور نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر برازیلین فٹبال فیڈریشن نے شدید مذمت کی ہے۔ فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں بلجیئم کے خلاف دفاعی کھلاڑی نے ہیڈر کے ذریعے پہلا اون گول کیا تھا، جس پر برازیلین شائقین انسٹاگرام پر فرنانڈینہو اور ان کے خاندان کو نسلی امتیاز کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ برازیلین فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑی کی حمایت کرتے ہوئے ان کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔