ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈکپ کا بڑا ایونٹ، بہترین پرفارمنسز پر کھلاڑیوں کو بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا۔
فٹبال ورلڈکپ 2018 کا میلہ ختم، فرانس نے کروشیا کو ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ عالمی کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بڑے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز "گولڈن بال" کروشین کپتان لوکا ماڈرچ کو ملا جن کی قیادت میں کروشیا نے فائنل تک کا سفر کیا اور بڑی ٹیموں کو ناک آؤٹ کیا۔
کم عمر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ انیس سالہ کیلان امباپے کے نام رہا۔
"گولڈن بوٹ" کا ایوارڈ 6 گولز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہنے والے انگلش کپتان ہیری کین کے حصے میں آیا۔
بہترین گول کیپر کا "گولڈن گلو" ایوارڈ بیلجئین گول کیپر تھائی باٹ کرٹوئس نے حاصل کیا۔