فرانس کے مباپے فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ

Last Updated On 24 July,2018 10:40 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے 19 سالہ فارورڈ کائلیان مباپے کو فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ میسی اور رونالڈو بھی فہرست میں شامل، برازیل کے نیمار جونیئر جگہ نہ بنا سکے۔

فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 10 کھلاڑی شارٹ لسٹ، فرانس کو عالمی چیمپئن بنوانے والے 19 سالہ کائلیان مباپے بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو بھی ایوارڈ کے امیدوار، لیونل میسی کا نام بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ فرانس کے گریزمین اور وارانے کے لیے بھی فیفا پلیئر آف دی ایئر بننے کا موقع ہے۔ برازیل کے نیمار جونیئر 10 رکنی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔