اینڈی مرے تھکاوٹ کے سبب سٹی اوپن ٹینس سے دستبردار

Last Updated On 05 August,2018 05:51 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) سابق عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے سٹی اوپن سے دستبردار ہو گئے۔

سابق عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے سٹی اوپن سے دستبردار ہو گئے جو کولہے کی انجری سے نجات کے بعد ایک سال میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے جہاں انہیں الیکس ڈی مینار کا سامنا کرنا تھا۔ اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ وہ چار دن تک مسلسل کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ انہیں 18 ماہ تک ہارڈ کورٹس پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور چونکہ انہیں طویل انجری سے واپسی کے باعث پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے لہٰذا وہ آئندہ ہفتے راجرز کپ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔