انڈونیشیا: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں ایشین گیمز سے پہلے ڈانس میلہ سج گیا، 65 ہزار شرکاء نے "پوکو پوکو" کے روایتی اسٹیپس مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کوشش کی۔
جکارتہ میں گیارہویں ایشین گیمز سے پہلے انڈونیشیا کے روایتی ڈانس "پوکو پوکو" کے اسٹیپس مارے گئے۔ 8 کلومیٹر لمبی قطار میں کھڑے 65 ہزار شرکاء ایک ساتھ اِن ایکشن نظر آئے۔ ایک ہی لباس اور ایک ہی دھن پر ایک جیسے ٹھمکے دلچسپ منظر پیش کرتے رہے۔
خواتین کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے روایتی رقص کو ایک ساتھ پرفارم کر کے دنیا کو اپنے کلچر سے متعارف کرانا چاہتی ہیں۔ ایک ساتھ ڈانس کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں انٹری کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جکارتہ میں گیارہویں ایشین گیمز کی رونقیں رواں ماہ کے آخر میں نظر آئیں گی۔