کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزام لگانے پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے معافی مانگ لی ہے۔
گزشتہ روز غنویٰ بھٹو نے جمائما اور ان کے بچوں کی ایک تصویر پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاتھا کہ عمران خان کی فیملی اسرائیل کے دورے پر ہے، پاکستان اس کا کیا مطلب لے؟
Imran Khan’s family on a visit to the apartheid state of #Israel . What does this mean to Pakistan? https://t.co/qtuwqLjrU7
— Ghinwa (@GhinwaBhutto) August 5, 2018
تصویر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان نظرآرہے ہیں جب کہ انہوں نے ایک ڈھیلا لباس بھی پہن رکھا ہے۔
غنویٰ بھٹو کی اس ٹوئٹ پر جائما نے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’’یہ تصویر اسرائیل کی نہیں میکسیکو کی ہےجہاں ہم لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے، ہم لوگوں نے’’پونچوز‘‘پہنا ہواہے اور یہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے، غنویٰ بھٹو تمہیں شرم آنی چاہئیے۔‘‘
This tweet is staggeringly ignorant and would be funny if it weren’t dangerous. The photo is taken on a family holiday in Mexico (not Israel) and we are wearing ponchos (not Jewish religious dress) @GhinwaBhutto - shame on you. https://t.co/PenNwbe6Mt
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 6, 2018
جمائما کے ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو کو اپنی غلطی کااحساس ہوا اور انہوں نے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا ’’میرے خدا، یہ میکسیکو ہے، میں معذرت چاہتی ہوں، مجھ سمیت لوگ کیسے اندھے لوگوں کی طرح مفروضے قائم کرلیتے ہیں، لیکن مہربانی کرکے مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں۔
@Jemima_Khan . Oh my god! that was Mexico ? My apologies. How perceptions can easily blind people , even me. But please, please do not lecture me about shame .
— Ghinwa (@GhinwaBhutto) August 6, 2018