اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 10 سال بعد ڈگری ویری فکیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی۔ امیدواروں کو ڈگری کے ساتھ میٹرک ایف اے اور دیگر اسناد جمع نہیں کرانی پڑیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب امیدوار کو صرف وہی ڈگری جمع کرانا ہوگی جس کی تصدیق درکار ہے، ہائرایجوکیشن کمیشن دیکھے گا کہ کیا ڈگری منظور شدہ ادارے کی جاری کردہ ہے اور کیا اس ادارے کو ڈگری جاری کرنے کا قانونی اختیار تھا۔
ایچ ای سی نے 10 سال پہلے سیاستدانوں کےجعلی ڈگری اسکینڈل کے بعد ڈگری کے ساتھ میٹرک ایف اے اور دیگر اسناد کی شرط لگائی تھی۔ اس کی وجہ سے لاکھوں ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔