عمران جو ٹیم منتخب کریں گے قبول ہوگی :شاہ محمود

Last Updated On 06 August,2018 07:24 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نظریئے اور سوچ میں کوئی مطابقت نہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی میٹنگ میں عمران خان نے ارکان کو اعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم معیشت کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں اور اس وقت ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم قوم کا پیسہ بچائیں اور ان کا پیسہ ان پر ہی خرچ کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں ہر صورت عوام کی خواہشات کو ترجیح دینا ہے اور ان کی خواہشات کے مطابق کام کرنا ہے ۔ ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں اور پارٹی قیادت کی جانب سے جو بھی احکامات ملیں گے ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔