لندن: (روزنامہ دنیا) سرجیو اگیرو نے کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے 200 گول کا ہدف عبور کر لیا، چیلسی کیخلاف کمیونٹی شیلڈ میچ کے 13ویں منٹ میں گول کرکے اعزازاپنے نام کیا۔
برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے سرجیو اگیرو نے کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے 200 گول کرنے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ گزشتہ روز لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں چیلسی کیخلاف کمیونٹی شیلڈ میچ کے 13ویں منٹ میں گول کر کے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اگیرونے مانچسٹرسٹی کی جانب سے گزشتہ سال سب سے زیادہ گول کرنے کا 78سالہ پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔ انہوں نے نیپولی کے خلاف میچ کے دوران گول کرکے بروک کے 177 گولوں کا ریکارڈ توڑا اور مانچسٹرسٹی کے ٹاپ سکورر بن گئے تھے۔