کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

Last Updated On 06 August,2018 06:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی طبیعت ہری کردی، ایک وقت کی ترکاری بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے۔

کراچی میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، بازار میں ٹماٹر 40 روپے اضافے سے 120 روپے کلو تک پہنچ گئے۔ پیاز کے بھاؤ 10 روپے اضافے سے 40 روپے کلو ہوگئے۔ گوبھی 30 روپے مہنگی ہو کر 100 روپے کلو ہوگئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سندھ و پنجاب میں ہوئی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔