کراچی: (دنیا نیوز) پتنگ بازی کے شوق نے ایک اور گھر کا چراغ گل کردیا، کراچی کی ننھی تلیبہ گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔
کراچی کے غریب آباد انڈر پاس کے قریب ننھی تلیبہ گلے میں ڈور پھرنے سے دم توڑ گئی، تلیبہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی جب قاتل ڈور نے اس کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔ بچی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلیبہ دوسری جماعت کی طالبعلم تھی اور آج اس نے موٹرسائیکل پر سیر کی فرمائش کی تھی۔ بچی کی وفات پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔