لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے نواحی گاؤں پھلروان میں زمین کے تناعہ پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔
افسوسناک واقعہ برکی پر واقع گاوؤں پھلروان میں پیش آیا، پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ تھا۔ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاتر گروپ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کی بھینٹ اتار دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں قربان، عبدالرشید، بشیر، تنویر اور قادر علی شامل ہیں۔ مقتولیں میں دو سگے بھائی، ایک بھتیجا اور دو کزنز تھے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔