مری: (دنیا نیوز) سیاحوں پر تشدد کے بعد مری والوں نے قانون کے محافظوں پر بھی ہاتھ کھول لیا، غلط پارکنگ سے منع کرنے والا ٹریفک وارڈن مقامی افراد کی مار پیٹ کا نشانہ بن گیا، وردی بھی پھٹ گئی۔
پہلے سیاحوں سے مارا ماری، اب سرکاری اہلکاروں کی باری، پھڈے بازی کے عادی مری والوں نے ٹریفک وارڈن کو دھر لیا، ڈیوٹی نبھاہتے اہلکار پر جم کر تشدد کیا۔ افضل نے شہری کو غلط جگہ گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تو مقامی افراد برا مان گئے۔ کئی ڈرائیورز نے مل کر وارڈن کو مارا اور وردی بھی پھاڑ دی، قریب ہی موجود چوکی سے پولیس بھی مدد کو نہ پہنچی۔
یاد رہے کہ ملکہ کوہسار میں تشدد اور مار کا یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ مقامی افراد کے رویے کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی مہم چل چکی ہے۔