نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا سے لاکھوں روپے کی ہیروئن پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، کسٹم انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، منشیات اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد، کسٹم انٹیلی جنس نے خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے قریب پبی ناکے پر گاڑی روکی تو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوران تلاشی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی 8 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔