فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ منظور

Last Updated On 09 August,2018 08:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم سلیم شہزاد کا 4 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا، پولیس نے دو مقدمات درج کیے تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے فیکٹری میں گھس کر ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم سلیم شہزاد کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم نے کہا فیکٹری مالک نے 90 ہزار نہیں دیے اس لیے قتل کرنے کیلئے گاؤں سے پستول لایا تھا۔ ملزم نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی کے ملازم کی قانون شکنی

پولیس نے واقعہ کے دو مقدمات گڈاپ تھانے میں درج کیے، جس میں اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، تشدد اور سرکاری کام میں مداخلت کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کا واقعہ کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا، جب سلیم شہزاد فیکٹری میں گھس کر ملازمین پر اسلحہ تان کر بیٹھا تھا۔