ملتان: (روزنامہ دنیا) زکریا یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا، دو طالبعلموں نے بیان جمع کرا دیے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے طلبا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے جس کی رپورٹ جمعہ کوآئے گی۔
دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی موت کی حوالے سے پوسٹ کرنے والے دو طالبعلموں کے بیان لیے جس میں انہوں نے الزام قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ پوسٹ دوسرے طالبعلموں کے پیج سے لی تھی۔