کراچی پولیس کا منشیات فروشوں سے دوستانہ منظر عام پر آگیا

Last Updated On 09 August,2018 08:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، شیرپاؤ کالونی کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی پولیس افسران کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویریں سامنے آگئیں۔

ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سمیت 25 سے زائد مقدمات میں ملوث ملزمان کی پولیس افسران کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں۔ جن میں ڈی ایس پی کو باادب ہاتھ باندھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران کے ساتھ بھی میڈیکل کیمپ میں تصاویر بنواتے رہے۔

سابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے متعدد کارروائیوں کے بعد منشیات کے اڈے بند کیے تھے۔