فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سفاک شخص نے تلخ کلامی کے بعد بچوں کے سامنے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھیج کر تینوں بچوں کو تحویل میں لے لیا۔
سفاک باپ نے اپنے بچوں سے ماں کی ممتا ان کی آنکھوں کے سامنے چھین لی۔ شورکوٹ سے فیصل آباد گاڑی پر آتے غلام مرتضیٰ نے اپنی اہلیہ مہوش کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار دی۔ گاڑی میں بیٹھے کمسن بیٹا اور دو بیٹیاں خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق غلام مرتضی کپڑے کا تاجر تھا اور دونوں میں ناچاقی چلی آرہی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ تینوں بچوں 7 سالہ تحسین، 6 سالہ طوبیٰ اور 3 سالہ طیبہ کو ننھیال کے حوالے کیا جائے گا۔