کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں بچوں کو اغواء کر کے تشدد کیا جانے لگا، 2 روز میں تین بچوں پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا۔
ذاتی رنجش یا دشمنی، کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ سامنے آگیا۔ قائد آباد شیرپاؤ کالونی سے بچے اغواء ہونے لگے، 2 روز میں تین بچے لاپتہ ہوئے۔ 2 سے 4 سال کے تین معصوم والدین کو ملے تو جسم پر بدترین تشدد کے نشانات پائے گئے۔ بچوں کے اہل خانہ نے علاقے میں موجود 7 سے 8 افغانی خاندانوں پر شبہ ظاہر کیا اور مشتعل علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد قائد آباد تھانے پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں کوئی نفسیاتی یا جنونی شخص ملوث ہوسکتا ہے، دنیا نیوز کی خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیا اور پولیس نے شیرپاؤ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو حراست میں لے لیا۔