آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پورٹ قاسم کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

Last Updated On 29 November,2018 12:31 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ صادق آباد میں اختتامی مرحلہ میں داخل ہوگیا، پورٹ قاسم نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان سٹیل ملز کو ایک صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سُپر ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ صادق آباد میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں پورٹ قاسم نے پاکستان اسٹیل ملز کو ایک صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے مگر پہلے ہاف تک مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا۔ پورٹ قاسم کی ٹیم نے برتری حاصل کی جوکہ کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

دوسرا سیمی فائنل میپکو اور وہاڑی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سات روزہ ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ سونا یوریا بنانے والی کمپنی فوجی فرٹیلائرز کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔