سکرامنٹو(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ اور اولمپیئن میڈلسٹ تیئس سالہ کیلی کیٹلین نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ نیشنل سائکلنگ بورڈ نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا.
عالمی شہرت یافتہ امریکی سائیکلسٹ اور اولمپیئن میڈلسٹ تیئس سالہ کیلی کیٹلین نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ نیشنل سائکلنگ بورڈ نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔کیٹلین نے لگاتار دو ہزار سولہ، سترہ اور اٹھارہ کے مقابلوں میں امریکی سائیکلنگ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنایا۔ کیٹلین کے اہلخانہ نے ان کی موت کی وجہ خود کشی بتائی ہے ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کیٹلین مردہ حالت میں پائی گئی، روم میٹ کی اطلاع پر لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔