پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، آصف باجوہ کو سیکرٹری تعینات کرنیکی متفقہ منظوری

Last Updated On 15 May,2019 10:37 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اولمپین آصف باجوہ کو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات کرنے کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں 14 اراکین نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا نے آصف باجو ہ کا نام سیکرٹری کے طور پر پیش کیا جبکہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن نے اس کی تائید کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہاکی میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہاکی کی بحالی کے لئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ کوشش ہو گی کہ کلب ہاکی کو بحال کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر تین ماہ بعد پی ایچ ایف کے اکائونٹس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرینگے۔ تمام سابق اولمپینز کو ساتھ لیکر چلوں گا ۔ سب کو دعوت دیتا ہوں مل کر بیٹھ کر ہاکی کی بحالی کیلئے قیمتی مشورے دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ کرائینگے۔ چیمپئن شپ کی میزبانی کے حوالے سے آئندہ دس روز میں اعلان ہو جائے گا۔ جلد ملک میں پروفیشنل ہاکی لیگ کرائی جائے گی اور اس سلسلے میں میری مختلف لوگوں سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔