65ویں ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتوی

Last Updated On 16 April,2019 03:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 65ویں ائیر مارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایونٹ بیس اپریل سے کراچی میں شروع ہونا تھا۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناکامی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔ حکام ہاکی سپر لیگ کے انعقاد نہ کر سکے اور اب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ بھی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ 20 اپریل سے 2 مئی تک کراچی میں شیڈول تھی، اب چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔