یوم پاکستان: ایوان صدر میں تقسیمِ سول و عسکری اعزازات کی تقریب

Last Updated On 24 March,2019 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں صدر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول و فوجی اعزازات سے نوازا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان پر اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی پر سول اور فوجی اعزازات دئیے۔ ہلال امتیازپانےوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ایئرمارشل سید نعمان علی، میجر جنرل طاہر مختار، میجرجنرل نعیم تقی، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل سلیم احمد خان، میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل افتخار احمد، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس، میجر جنرل نعمان احمد، ریئر ایڈمرل سید اسد کریم، ایئروائس مارشل ندیم طارق، ایئروائس مارشل شہاب، ایئر مارشل محمد خالد، ایئر وائس مارشل سلمان، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل امجد احمد، میجر جنرل رضوان افضل، میجر جنرل فیض حمید، ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی، ریئرایڈمرل زاہد الیاس، ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق، میجر جنرل ندیم احمد انجم ، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل خالد ضیا، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک شامل ہیں۔

دیگر افسران میں میجر جنرل اظہررشید، میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف خان، میجر جنرل محمد سعید، میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل عثمان حق، میجر جنرل طارق ضمیر، ریئر ایڈمرل محمد شفیق، ایئروائس مارشل عمران خالداورمیجرجنرل لیاقت علی شامل ہیں۔

تقریب کے دوران شہید کرنل سہیل عابد، شہید میجر علی سلمان ناصر، شہید کیپٹن جنید حفیظ، شہید صوبیدار شوکت خان، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، کیپٹن شاہد فاروق رانا، شہید سپاہی فتح اللہ، سپاہی سید سبطین حیدر، شہید سپاہی کامران افضال، سپاہی یحییٰ خان، شہید سپاہی آفتاب احمد خان، مرزا شاہ زیب مغل اورشہید محمد اسلم کو ستارہ بسالت ملٹری سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ صدرعارف علوی نےاعلیٰ کارکردگی پر سول اعزازات بھی تقسیم کئے،سول اعزاز پانے والوں میں شعیب سلطان، صدرالدین ہاشوانی، ڈاکٹرعنایت اللہ، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی، شمیم احمد شیخ، ڈاکٹرآصف ایم رحمان کو نشان امتیاز دیا گیا، ظہیرایوب بیگ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور ہلال امتیاز پانیوالوں میں شامل ہیں۔

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم،وقاریونس کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ اداکارہ ریما خان، سنیئر اینکر ارشد شریف صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی شہید، محمد ادریس شہید اور اسدعلی کو"ستارہ شجاعت"، مائیکل جینسن اور ڈاکٹرعبدالباری خان کو ہلال امتیاز دیا گیا۔

آزاد جموں کشمیر محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان کااعزازعطا کیا گیا۔

 

 

Advertisement