آل پنجاب سکولز ہاکی چیمپئن شپ میں ملتان نے بہاولپور کو شکست دیدی

Last Updated On 30 April,2019 09:08 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں آل پنجاب انٹر سکولز ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم نے بہاولپور کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میچ میں بہترین کاکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

سپورٹس گراونڈ میں کھیلے گئے ہاکی کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جیت کیلئے بھرپور جان لڑائی اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم سنسنی خیز مقابلے کا اختتام ملتان کی جیت پر ہوا۔

فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد سپورٹس گراونڈ پہنچی تاہم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے مطابق گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کے فروغ کیلئے اسطرح کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

ہاکی کے فائنل میچ میں بہترین کاکردگی دکھانے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔