یاسر خورشید انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے امپائر پینل میں شامل

Last Updated On 21 May,2019 01:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ہاکی کے میدان میں پاکستان کے ایک اورباصلاحیت امپائر یاسر خورشید انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے امپائر پینل میں شامل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یاسر خورشید اولمپئن خورشید اعظم کے صاحب زادے ہیں اور رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی سے ان کا تعلق ہے۔ یاسر خورشید پانچ برسوں سے پاکستان کے تمام بڑے ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یاسر خورشید ورلڈ لیگ کے میچز سے ایف آئی ایچ پینل کا حصہ ہوں گے۔ ان کے دوستوں نے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہونے پر یاسر خورشید کو مبارکباد دی ہے۔