چوبیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ء کا آغاز

چوبیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ء کا آغاز

چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان پیٹرن پی این گالف (ساﺅتھ) کموڈور محمد سلیم کی جانب سے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد آج کراچی گالف کلب میں ہوا۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 1995ء میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس چیمپئن شپ کے آغاز کا مقصد پاکستان گالف فیڈریشن کے کلینڈر میں ایک نئے ایونٹ کا اضافہ تھا۔ 1995ء میں آغاز کے بعد سے یہ گالف چیمپئین شپ ناصرف باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے بلکہ ملکی سطح پر ایک بڑے ایونٹ کی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔ اس چیمپئن شپ کا باقاعدگی سے انعقاد پاکستان میں کھیلوںکے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2019ء میں پروفیشنلز، سینیئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، امیچور، سینئرز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونئیر کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کے دوران 72 ہولز پروفیشنل اور امیچورز میچز، جونئیرز، لیڈیز اور سیئنیرز کے لئے 18 ہولز میچز جبکہ 9 ہولز میچز ویٹرنز کے لئے رکھے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 8.1 ملین رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہول اِن ون کرنے والے کھلاڑی کے لئے ٹویوٹا فارچونر گاڑی اور دوسری کیٹیگریز میں فاتح قرار پانے والے کھلاڑیوں کے لئے بھی بے شمار انعامات مختص کئے گئے ہیں۔