کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دو طرفہ ہاکی مقابلوں میں بڑی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ہالینڈ کے سفیر کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا اولمپک کوالیفائنگ بھی ہالینڈ میں ائٓندہ ماہ کھیلنا ہے، ڈچ سفیر سے ملاقات بہت مثبت رہی، دونوں ممالک ہاکی کو مل کر فروغ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی تو ملکی ہاکی کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا، ڈچ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی کے لیے بھی راہ ہموار ہو گی۔