ہاکی فیڈریشن: 3 ڈائریکٹرز ملازمت سے فارغ، 3 روز بعد ہی ’’یوٹرن‘‘

Last Updated On 02 September,2019 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کراچی کے تین ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کے معاملے پر تین روز بعد ہی یوٹرن لے لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے کراچی کے 3 ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا معاملہ نیا موڑ اختیار کر گیا، ہاکی فیڈریشن نے 3 روز کےاندر ہی یوٹرن لے لیا۔

فیڈریشن کی طرف سے تینوں ڈائریکٹرز کو نوکری سے نکالے کےاحکامات سنائے گئے، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تینوں ڈائریکٹرز کو آج دوبارہ نوکری پر بحال کر دیا گیا۔

اولمپین افتخار سیّد کا کہنا ہے کہ نہ نوکری سے نکالنےکی وجہ بتائی گئی نہ ہی بحال کرنے کی، ڈائریکٹر پروجیکٹ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔