کوئٹہ: آل پاکستان انٹر یونٹ ہاکی ٹورنامنٹ بلوچستان پولیس نے اپنے نام کر لیا

Last Updated On 10 July,2019 11:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں 5 روز سے جاری آل پاکستان انٹر یونٹ ہاکی ٹورنامنٹ بلوچستان پولیس نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں بلوچستان پولیس نے کے پی کے پولیس کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی۔

آل پاکستان انٹر یونٹ ہاکی ٹورنامنٹ پانچ روز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔ قومی کھیل کے مقابلے صوبوں کی پولیس ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد بلوچستان پولیس نے اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کے لیگ میچز کے بعد فائنل بلوچستان پولیس اور کے پی کے پولیس کے درمیان ہوا، میچ کے اختتام تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جسکے بعد میچ کا فیصلہ پلانٹی سٹروکس پر کیا گیا جسے بلوچستان پولیس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق اولمپئین ذیشان اشرف تھے جن کا کہنا تھا کہ ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اورمیڈلز سے نوازا گیا۔ اس دوران بلوچستان کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔