کراچی: ماہ رمضان میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد، سندھ پولیس سمیت 5 ٹیمیں مد مقابل

Last Updated On 29 May,2019 05:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رمضان کرکٹ تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اب کراچی میں ہاکی کھیلنے والے بھی پیچھے نہیں رہے۔ شہر قائد میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں شریک کھلاڑی کہتے ہیں کہ روزے کی حالت میں کھیلنے میں کوئی مشکل نہیں آتی۔

روزے میں کرکٹ کھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا ہاکی کے میدان میں مسلسل بھاگتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں پھیکنا ہے، ہاکی کا جنون اتنا کے کہ جب افطار سے 2 گھنٹے پہلے کوئی دوسرا کام کرنا مشکل ہوتا ہے شہر قائد کے نوجوان ہاکی کھیل رہے ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہاکی سے جنون کی حد تک لگاو ہے، پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت رمضان میں ہاکی کے سنسنی خیز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ میں سندھ پولیس کی ٹیم بھی پہلی بار شرکت کر رہی ہے، رمضان ہاکی ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، فائنل ستائسویں روزے کھیلا جائے گا۔