کراچی میں پولیس کا انٹیلی جنس آپریشن، خود کش جیکٹ برآمد

Last Updated On 27 May,2019 10:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کراچی کے علاقے ایسٹ زون لائنز ایریا میں انٹیلی جینس بیس آپریشن کے دوران خود کش جیکٹ برآمد کر لی۔ یہ جیکٹ یوم علیؓ کے جلوس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کی جانی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اس خود کش جیکٹ کا وزن 6 کلو ہے جسے موقع پر ڈیفیوز کر دیا گیا۔

عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ جیکٹ میں بارود کے علاوہ نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا جس سے بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ اس سلسلے میں 20 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔