'جنوبی پنجاب صوبہ کی قرارداد پاس ہوسکتی ہے تو جنوبی سندھ کی کیوں نہیں'

Last Updated On 25 May,2019 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فاروق ستار نے کہا ہے کہ لسانی نہیں انتظامی بنیاد پر صوبے بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب صوبہ کی قرارداد پاس ہوسکتی ہے تو جنوبی سندھ کی کیوں نہیں، وزیراعظم کو جواب دینا ہوگا۔

فاروق ستار نے پرانے ساتھیوں کو افطار پارٹی کی دعوت دیتے ہوئے کہا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کو بھی دعوت دی، امید کرتا ہوں یہ سب آئیں۔ انہوں نے کہا کل وزیراعظم نے جنوبی سندھ صوبے سے متعلق ٹکہ سا جواب دیا، 10 سالوں میں کراچی کو ایک بوند پانی اضافی نہیں دیا گیا، سرکلر ریلوے کا منصوبہ کلین کے نیچے ڈال دیا گیا، وزیراعظم آئیں ہم سے بات کریں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا آج کے دور میں کسی کو غلام نہیں بنایا جاسکتا، دیگر شہروں کیلئے بلدیاتی نظام مانگ رہے ہیں، سندھ میں 4 یا 5 انتظامی یونٹس بننے چاہیئے، پیپلزپارٹی سے بھی اس سلسلے میں بات کریں گے، سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کیلئے عید کے بعد احتجاج بھی کرسکتے ہیں، انتظامی حل پیش کر رہا ہوں جس میں سندھ کے مجموعی وسائل نہیں مارے جائیں گے۔