کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان لاش علاقے میں موجود ہوٹل کے پچھواڑے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔
کراچی پولیس نے فرحین تاجی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو عزیز آباد سے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے لاش کو عزیز آباد میں پھینکا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز پر آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سفید رنگ کی کار میں سوار ہو کر خاتون کی لاش ہوٹل کے قریب پھینکی اور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں خاتون کی لاش 14 مئی کو برآمد ہوئی تھی۔