بھتہ خوروں نے لاہور کا رخ‌ کر لیا، 50 ہزارنہ دینےپر ٹریول ایجنٹ پر تشدد

Last Updated On 26 May,2019 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بھتہ خوری کی شکایات نے پولیس کی جانب سے امن و امان کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، اقبال ٹاؤن میں ملزمان نے رقم نہ دینے پر ٹریول ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

لاہور میں بھی بھتہ خوری کی وارداتیں زور پر، اسلحے کے نوک پر ٹریول ایجنٹ کو ہراساں کرنے کے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا دیا۔ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں مبینہ طور پر بھتہ خوروں کی ٹریول ایجنٹ سے بھتہ مانگنے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ملزمان نے پچاس ہزار روپے بھتہ طلب کیا اور انکار پر دکان کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں عاصم نامی ملزم کو اسلحہ لہراتے اور ٹریول ایجنٹ کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، بھتہ نہ ملنے پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور دفتر سے چلے گئے۔ پولیس نے متاثرہ ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔