اے این ایف کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، ملزم سے 1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

Last Updated On 27 May,2019 03:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی تو کوہاٹ کے رہائشی وسیم گل کے قبضے سے ایک گرام سے زائد آئس ہیروئن ملی جسے ملزم نے سیبوں میں چھپا رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم گل اس آئس ہیروئن کو نجی ایئر لائن کے ذریعے جدہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جسے بر وقت کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کیخلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔