اسلام آباد: (دنیا نیوز) ازبکستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، راولپنڈی کے نور خان بیس پر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ازبک نائب وزیراعظم علیورغنی ایو کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچا، ازبک نائب وزیراعظم اعلیٰ حکومتی شخصیات کیساتھ ملاقات کریں گے، پاک ازبک دو طرفہ تعاون اور باہمی روابط کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے سے مختلف شعبوں میں پاک ازبک کثیر الجہت تعاون میں بڑھے گا۔