اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے فرشتہ قتل کیس میں متاثرین کی دادرسی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ عمران خان نے غفلت برتنے پر تمام اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان نے پہلے پولی کلینک اور پھر سڑک پر دھرنا دیا، شہر کی ایک مصروف سڑک 16 گھنٹے تک بند رہی، ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے بروقت رابطہ کیوں نہیں کیا ؟ ذرائع ضلعی افسران سوشل میڈیا پر تو اتنے اکیٹو ہوتے ہیں عملی طور پر صفر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کی دادرسی میں تاخیر کا ذمہ دار نظام کو قرار دیا۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ننھی فرشتہ کے گھر پہنچی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے نظام کو بہتر کرنے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے، ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔