اسلام آباد: (دنیا نیوز) نوجوانوں کو آسان شائط پر قرضہ دیا جائے گا۔ کابینہ نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کے بھرپور موقع ملیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوش عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے لیے لوکل گورنمنٹ بورڈ اور کراچی بینکنگ کورٹ کے جج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔