وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے

Last Updated On 18 May,2019 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے۔

 

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ او آئی سی اجلاس 30 اور 31 مئی کو جدہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسول ﷺ پر حاضری

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 27 مئی کو جدہ روانہ ہوں گے، 28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔