گوادر آئل ریفائنری پر پیشرفت کے جائزے کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم

Last Updated On 24 February,2019 03:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایم او یو پر دستخط کے بعد مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو گوادر میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے تعیراتی مراحل سمیت امور کی نگرانی کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی کے تحت 14 روز بعد اجلاس منعقد ہوا کرے گا جس میں منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کے بعد یہ کمیٹی منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس سمیت دیگر معاملات سے سعودی حکام کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی۔ 

آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کو تیل کی درآمدات پر آنے والے اخراجات میں ایک ارب ڈالر تک کا فائدہ ہو گا۔ اس ریفائنری میں درآمد کیا جانے والا تیل نہ صرف صاف کیا جائے گا بلکہ ذخیرہ بھی ہو سکے گا جو پاک چین تجارتی راہداری کیلئے ہونے والی ٹرانسپورٹ کیلئے ایندھن کی تیزرفتار دستیابی ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔
 

Advertisement