راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔